ہندوستان: کانگریس پارٹی کی طلبا تنظیم کا وارانسی میں منریگا بچاؤ مارچ
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی طلبا تنظیم، این ایس یو آئی، نے وارانسی میں منریگا بچاؤ مارچ کے دوران پولیس کارروائی کی مذمت کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کی طلبا تنظیم، این ایس یو آئی، نے وارانسی میں منریگا بچاؤ مارچ کے دوران پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج، گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات جمہوریت اور روزگار کے حق پر حملہ ہیں۔
کانگریس کی طلبا تنظیم نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے احاطے میں منعقدہ منریگا بچاؤ مارچ کے دوران پولیس کارروائی کو جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کے باوجود اتر پردیش پولیس نے طاقت کا بے جا استعمال کیا، جس میں لاٹھی چارج، اجتماعی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات شامل ہیں۔
این ایس یو آئی کے مطابق وارانسی میں منریگا کو کمزور کرنے اور ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف نکالے گئے اس مارچ کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کی گئی تھی، اس کے باوجود پولیس نے سخت کارروائی کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
تنظیم کا کہنا ہے کہ قومی صدر ورون چودھری سمیت کم از کم پینتیس طلبا کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد دیگر طلبا رہنماؤں اور کارکنوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر کے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا، پولیس کارروائی کے نتیجے میں تقریباً سو طلبا اور این ایس یو آئی کے عہدیدار زخمی ہوئے۔