چین، ساحل پر ایرانی آئل ٹینکر حادثے کا شکار، 32 لاپتہ
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ جس ایرانی بحری آئل ٹینکر میں چین کے مشرقی ساحل پر آگ لگی ہے وہ کوریا کی ایک کمپنی کو کرایہ پر دیا گیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت پٹرولیم کے ترجمان کسری نوری نے چین کے مشرقی ساحل پر ایک آئل ٹینکر اور ایک بحری جہاز کے مابین تصادم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ قدرتی گیس کنڈنسیٹ کی منتقلی کے موقع پر رونما ہوا۔
ایران کی وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں 30 ایرانی اور دو بنگلادیشی شہری لاپتہ ہیں اور جانی نقصانات کے حوالے سے فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کا ایک آئل ٹینکر آج صبح جنوبی کوریا کے راستے میں ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔