جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا اقدام ناقابل قبول
Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی قدم ناقابل قبول ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برسلز میں ایک بڑا اتفاق رائے سامنے آیا جس کے مطابق ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برسلز میں ہونے والی مشترکہ نشست کے تحت ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کے کسی بھی قدم کو مسترد کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین سمیت تین یورپی ممالک (جرمنی، فرانس اور برطانیہ) کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ ایران کا جوہری معاہدے پر پابند رہنا امریکہ کی شفاف کارکردگی پر منحصر ہے۔