Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے اعلی عہدیداروں کی ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے علاقائی بحرانوں کو بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانوف کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران، ماسکو تعاون جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔میخائل بوگدانوف نے اس موقع پر کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں روس اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ مل کر ان کا گہرا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے سوچی اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وفود عنقریب سوچی میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے جس میں سیرین نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے انعقاد کو حتمی شکل دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ سیرین نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس انتیس اور تیس جنوری کو روس کے شہر سوچی میں ہوگی۔روس، ایران اور ترکی اس کانفرنس کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

ٹیگس