Dec ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  •  امریکہ سعودی عرب میں مداخلت سے باز آجائے، روس کا انتباہ

مشرق وسطی کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے نے سعودی عرب میں ولی عہد کے تعین کے عمل میں امریکی مداخلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

امریکی جرید بلومبرگ کے مطابق مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے میخائل بوگدانوف نے امریکہ کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے تخت و تاج کے معاملے میں مداخلت سے باز آجائے۔ انہوں نے کہا کہ روس کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کا مخالف ہے اور مذکورہ معاملات میں سعودی حکومت اور عوام کو خود فیصلہ کرنا چاہیے۔مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے واضح کیا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ امریکہ میں کوئی شخص دیگر ملکوں کے حکمرانی کے معاملات میں مداخلت اور سعودی عرب کے موجودہ اور آئندہ حکمرانوں کا تعین کرے۔

ٹیگس