Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • یورپ اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پہلے خط کی سالگرہ

یورپی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پہلے خط کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں جس میں آپ نے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی وجوہات اور دین اسلام کی براہ راست شناخت کی ضرورت کے بارے میں تاکید فرمائی تھی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام اپنا یہ خط، اکیس جنوری دو ہزار پندرہ کو تحریر فرمایا تھا جس میں آپ نے دین اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کئے جانے کے اسباب پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی اور فرمایا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دین اسلام کی براہ راست شناخت حاصل کی جائے اور اس بات کی اجازت نہ دی جائے آلہ کار ریاکار اور دہشت گرد، خود کو اسلام کے نمائندے کی حیثیت سے پیش کر سکی‍ں۔
اس خط میں آپ نے فرمایا تھا کہ دین اسلام سے اس کے حقیقی ذرائع نیز قرآن و سیرت پیغمبر کے ذریعے سے آگاہ و آشنا ہونے کی ضرورت ہے اور اسلام کے بارے میں صحیح ادراک کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انتیس نومبر دو ہزار پندرہ کو بھی مغربی نوجوانوں کے نام اپنے دوسرے خط کو رشتہ تحریر میں لانے کی وجہ بھی، اسی سال تیرہ نومبر کو فرانس میں رونما ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔

ٹیگس