2 بیرونی جنگی بحری جہازوں کو ایران کے جنگی طیاروں کا انتباہ
ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں محمد رسول اللہ فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل سید محمود موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے جنگی طیاروں نے اغیار کے دو جنگی بحری جہازوں کو سخت خبردار کیا ہے۔
ایران کی محمد رسول اللہ فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل سید محمود موسوی نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے دوران ایران کی دفاعی طاقت کا مظاہرے کئے جانے کے ابتدائی گھنٹوں میں اغیار کے دو جنگی بحری جہازوں نے فوجی مشقوں والے علاقوں سے قریب ہونے کی کوشش کی اور ایران کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے اس بات کا مشاہدہ کئے جانے کے بعد ایران کے جنگی طیاروں نے ان دونوں جنگی بحری جہازوں کو انتباہ دیا جس کے بعد وہ دونوں جنگی بحری جہاز فوجی مشقوں والے علاقوں سے دور ہونے پر مجبور ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی، مکران کے ساحلوں سے خلیج عمان تک کے سمندری علاقے میں محمد رسول اللہ (ص) نامی فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ محمد رسول اللہ (ص) نامی دو روزہ فوجی مشقیں دفاعی توانائی کے مظاہرے، تجربات اور مہارتوں میں اضافے اور علاقائی ممالک کیلئے امن و دوستی کے پیغام کی حامل ہیں۔