ترجمان سپاہ: عنقریب نئے اسلحے سامنے آئیں گے
Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دشمن ہمارے زیادہ کاری اور المناک حملوں کا انتظار کریں
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کے ترجمان علی نائینی نے جمعے کی صبح اعلان کیا کہ ایران کی مسلح افواج جارحین کو مکمل سزا مل جانے تک طولانی جنگ کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دشمن ہمارے زیادہ کاری اور دردناک وار کے منتظر رہیں۔
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے جدید ترین اسلحے سامنے آنے والے ہیں جن سے اب تک وسیع سطح پر کام نہیں لیا گیا ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ بتایا کہ اصفہان میں غاصب صیہونی دشمن کا ایک اور جاسوس جنگی ڈرون ہرون مار گرایا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel