Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کابل دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ہرطرح کی  دہشت گردی  کی مذمت کی ہے اور ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بارہا اپنے عزم کا اظہار بھی کیا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-

انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں-  

 

ٹیگس