Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایرانی کمانڈر

جنرل پوردستان نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کا مقصد تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے اسلامی نظام کو تباہ کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان  نے قم میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود میں دشمنوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے مکمل آگاہی رکھتا ہے اوردشمنوں کی جانب سے کسی بھی سازش کا منہ ٹور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن عالم اسلام کی طاقت و توانائی اورترقی کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں کررہاہے اور سابق امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کے وزیر خارجہ کی جانب سے گریٹ مشرق وسطی کا منصوبہ اور داعش دہشتگردوں کی تشکیل جملہ کوششوں میں سے تھی۔

انہوں نے سافٹ وار کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن، اسلامی دنیا کو کمزور کرنے کے لئے اقتصادی پابندیاں عائد کرتا ہے مگر رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات و رہنمائیوں اور قوم کی مثالی اتحاد و یکجہتی ان کی سازشوں کوشکست سے دوچار کردیا ہے۔

ٹیگس