Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے سامراجی طاقتوں کا پوری ہوشیاری سے جواب دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے سامراجی طاقتوں کو انتہائی دانشمندی اور ہوشیاری کے ساتھ جواب دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اب تک ایرانی عوام کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں وہ سب ناکام رہی ہیں اور ایرانی عوام نے اپنی ہوشیاری سے ان سازشوں کا بھرپور اور منہ توڑجواب دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام ایک بار پھر گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے پورے عزم محکم کے ساتھ ایران اسلامی کے دشمنوں کو بھرپور جواب دیں گے اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا ایک بار پھر عہد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام ہردور سے زیادہ پرجوش طریقے سے انقلاب کے راستے پر قدم بڑھا رہے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ گیارہ فروری کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کے بدخواہوں کو مایوس کردے گی۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں خطرناک دہشت گردوں اور سلامتی کونسل میں ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اپنی تمام تر سیاسی اور اقتصادی طاقت کے باوجود ایٹمی معاہدے کے معاملے میں شکست کھاگئی اور ایران کے عوام بھی گیارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرکے عالم اسلام ، فلسطین، اور بیت المقدس کے خلاف سازشوں کی سخت الفاظ میں مذمت کریں گے۔

ٹیگس