ایران علاقے میں کشیدگی کا مخالف
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ایک تاریخی، پُرامن، سنجیدہ اور سمجھدار ملک کے عنوان سے علاقے میں کشیدگی پھیلانے اور جنگ کی آگ کو بھڑکانے کے خلاف ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نےجرمنی کی حکومت کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہ شام میں صہیونی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد تناو کی صورتحال میں اضافہ ہوا کہا کہ یہ غاصب اور جارح صہیونی حکومت ہی ہے جس نے خطے میں امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کیا ہوا ہے اور اس کی سرزنش کی ہونی چاہئیے۔
انہوں نے شام کے حالیہ واقعات اور صیہونی جنگی طیارے کی سرنگونی میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور فضائی حدود کا بیرونی جارحیت کے مقابلے میں دفاع کرے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے میں تناو اور کشیدگی میں اضافہ ایران کی پالیسی میں شامل نہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری اور دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ ناجائز صہیونی حکومت کی جارحیت اور خطرناک پالیسی کو روکنے کے لئے اقدام کریں۔