Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران علاقے کا سب سے پرامن ملک ہے، محمد جواد ظریف

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا سب سے پرامن اور طاقتور ملک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  نئی دہلی میں مقیم ایرانیوں سے اپنے خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کچھ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک نے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گذشتہ چالیس برسوں کے دوران بڑی طاقتوں کی شدید ترین پابندیوں اور دباؤ کا سامنا کرتا رہا پھر بھی اس نے اپنے ملک کی عوامی طاقت پر بھروسہ کرکے اہم ترقی و پیشرفت کی۔وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران آج عوامی حمایت و پشت پناہی کی بدولت بین الاقوامی سطح پر اہم، موثر اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں تمام ایرانی حکام کو عوام کا خدمت گذار قرار دیا اور کہا کہ ایران کی سائنسی و اقتصادی  پیشرفت اور مختلف شعبوں اور بین الاقوامی میدانوں میں کامیابیاں ایرانی عوام کی ہی مرہون منت ہیں اور حکام کو ایرانی عوام کی خدمت کے لئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔

ٹیگس