سوگ زہرا (ع) / پہلی مجلس ۔ تصاویر
تہران: حسینیہ امام خمینی میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے خمسہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔یہ مجالس ہر سال رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں شرکت کرنے کے لئے ہر صنف و سطح کے لوگ مجلس شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے خاص جوش و خروش کے ساتھ حسینیہ میں حاضر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج اس سلسلے کی پہلی مجلس تھی-
تاریخی کتب نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کی شہادت کے لئے دو تاریخوں کا ذکر کیا ہے۔پہلی تاریخ ۱۳جمادی الاولیٰ ہے جس کی بنا پر آپکی شہادت حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے ۷۵ دنوں کے بعد واقع ہوئی۔دوسری تاریخ ۳ جمادی الثانی ہے جس کی بنا پر آپ کی شہادت رحلت رسول کے ۹۵ دنوں کے بعد ہوئی۔
حسینیه امام خمینی(ره) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای کی شرکت سےعشرہ فاطمیہ کی عزاداری کے مناظر