ایران کے مسافر طیارے کو حادثہ
Feb ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ آج صبح تہران یاسوج فضائی روڈ پر سانحہ کا شکار ہو گیا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے یاسوج کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقے میں آج صبح سانحہ کا شکار ہوا۔ بد قسمت طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا۔
امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ طیارے میں 65 مسافر سوار تھے جن کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔