علاقے میں امن و استحکام کی بر قراری پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےعلاقے میں امن و استحکام کی بر قراری کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےجو ماسکو میں منعقد ہونے والی ولدائی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں، روسی دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں شام میں امریکہ کی موجودگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولدائی کانفرنس ایک سنہری موقع ہے جہاں ایران علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اپنے مؤقف کو اُجاگر کرسکتا ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نےامریکہ کی جانب سے شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام میں موجود بعض اقلیتوں کو اپنی فوج کے انفنٹری اہلکار کے طور پر استعمال کررہا ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ولدائی انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، شام امن مذاکرات، یمن کے بحران اور جوہری معاہدے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے.