Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی فضائیہ اور اینٹی نارکوٹیک بورڈ کے سربراہوں  کا دورہ پاکستان

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسن شاہ صفی اور اینٹی نارکوٹیک بورد کے سربراہ بریگیڈیر محمد مسعود زاہدیان، پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ایرانی ایئر چیف مارشل اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر چیف  مارشل سہیل امان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا یہ دورہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی عسکری اور دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران کے اینٹی نارکوٹیک بورڈ  کے سربراہ بریگیڈیر  محمد مسعود زاہدیان بھی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔وہ اپنے اس دورے میں اپنے پاکستانی ہم منصب مسرت نواز ملک سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اپنے اس دورے میں پاکستان میں  انسداد جرائم و انسداد منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس