Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران علاقے کا امن ترین ملک ہے، وزیرخارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایرانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی کا امن ترین ملک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں  وہاں  مقیم ایرانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہماری آزادی ، سربلندی اور فخر کا مظہر ہے اور ایرانی عوام مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ملک سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بھی ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور ایرانی عوام اور حکومت کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف موقف اپنائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلی فرصت میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی بات کرتے اور اسے امریکہ کی تاریخ کا بد ترین معاہدہ قرار دیتے تھے چودہ مہینے گذر جانے کے باوجود بھی وہ کچھ نہیں کر سکے اس لئے کہ انھیں اس کے نتائج کا علم ہے کہ اس کی کتنی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

ٹیگس