جناب سیدہ خواتین عالم کے لئے نمونہ عمل
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی رات دختر رسولۖ اور امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور یوم مادر اور ی وم خواتین کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ حضرت فاطہ زہرا سلام اللہ علیہا کو پوری تاریخ میں خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ قرار دیا۔
بیس جمادی الثانی دختر گرامی پیغمبر اسلامۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا یوم ولات باسعادت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کلینڈر میں اس مبارک تاریخ کو یوم مادر اور یوم خواتین سے تعبیر کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دین مقدس اسلام اور اہلبیت اطہار علیہم اسلام کی عظیم تعلیمات میں خواتین کے اعلی و ارفع مقام کو بیان کیا گیا ہے اور ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے چار عشروں میں اسی بنیاد پر ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کے کردار و مقام اور خواتین کے حقوق پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے سیاسی، سماجی، تعلیمی اور تحقیقاتی امور میں ایرانی خواتین کی موثر موجودگی کو ایران کے اسلامی انقلاب کے سنہرے باب اور اور ان تمام الزامات کی تردید کا مظہر قرار دیا جو انسانی حقوق کے دعویداروں کی جانب سے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کئے جاتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے سماج و معاشرے میں خواتین کے کردار کو بے نظیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی خواتین اور ماؤں نے ایران کی آزادی و انقلاب کے تحفظ اور مقدس دفاع میں اپنا پورا حق ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بیس جمادی الثانی دختر گرامی پیغمبر اسلامۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولات باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحت اللہ علیہ کا یوم پیدائش واقع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ ایسی عظیم و ممتاز شخصیت کے مالک تھے کہ جنھوں نے دین اسلام اور اسی طرح ایرانی قوم کی آزادی و عزت و وقار کو بلند کرنے میں بے نظیر کردار ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بیس جمادی الثانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحت اللہ علیہ کا بھی یوم پیدائش ہے۔