پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے پر زور
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پانی سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پانی کے معاملے کو انتہائی اہمیت دیتاہے اور ملک کے چھٹے ترقیاتی پروگرام میں واٹرمینیجمنٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واٹر مینیجمنٹ کے پائیدار سسٹم کا قیام، پینے کے پانی کے معیار میں اضافہ، آبپاشی کے نظام کو میکنائز بنانا حکومت ایران کے چھٹے ترقیاتی منصوبے میں شامل ہے تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ پانی برائے پائیدار ترقی کے عنوان سے ہونےوالے عالمی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش نے خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے چالیس فی صد لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور جبکہ دنیا میں نوے فیصد بیماریوں کی وجہ، پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونا ہے۔