ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ایران کی اصولی پالیسی
Mar ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
ایران کے صدر نے آج صبح ترکمنستان کے دورے سے قبل تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان اور آذربائیجان کے صدورکی دعوت پر ان ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور ان دوروں کا ایک اہم مقصد ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی برقراری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان اور آذربائیجان کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں اور تمام شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ کے لئے کیپسیٹی پائی جاتی ہے۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ترکمنستان اور آذربائیجان کے دوروں میں دوجانبہ، علاقائی اور عالمی مسائل کے علاوہ اقتصادی اورثقافتی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔