ولی خدا، جانشین پیغمبرۖ، ہمسر زہرائے اطہر کا جشن ولادت باسعادت
مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کے مبارک یوم ولادت باسعادت پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن و سرور اور محفل و مقاصدہ کا سلسلہ جاری ہے۔
مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام اسلامی تاریخ کی وہ درخشاں ہستی ہیں کہ جن کا کردار ہر اعتبار سے نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ آپ اس دنیا میں تشریف لائے تو کعبہ میں اور مولود کعبہ کہلائے۔ سب سے پہلے جس ہستی کو دیکھا وہ رسالت مآب (ص) ہی تھے۔ آپ (ص) کے سایہ عاطفت میں ہی گھٹنوں کے بل چلے اور آغوشِ رسالت میں نشوونما پا کر بالآخر میدان جہاد کے شہسوار بنے۔
مولودِ کعبہ نے کائنات کی ہرشی کو اسلام کی ہی روشنی میں دیکھا۔ درسگاہِ نبوی میں تعلیم و تربیت پائی۔ معلم انسانیت جیسا معلم و مربی ملا۔ رہنے کو نبوت کا گھرانہ اور بود و باش کے لئے سرزمینِ وحی ملی۔ قرآنی آیات کی شانِ نزول کے چشم دید گواہ بنے۔
حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی سرکاری اور نجی عمارتوں، مساجد، امام بارگاہوں اور تمام مقدس مقامات نیز سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے- عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-
جشن مولود کعبہ کے مرکزی اجتماعات مشہد المقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ پاک اور قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے مرقد مطہر میں جاری ہیں جہاں بڑی تعداد میں عاشقان اہلبیت اطہار(ع) بارگاہ عصمت میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
مولائے کائنات کی ولادت باسعادت کے موقع پر عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ میں بھی وسیع پیمانے پر جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی اور غیر ملکی زائرین مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کا جشن ولادت منا رہے ہیں اور ذاکرین و شعرائے کرام بارگاہ علوی میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان میں بھی جگہ جگہ محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے اور گھر گھر نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک جشن مولود کعبہ، مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کے اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں نیز عقیدت مندوں اور ولایت کے متوالوں کی خدمت میں دل کی گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔