Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • حضرت علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت

شبیہ رسول حضرت علی اکبر علیہ السلام اور روز نوجوان کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن منایا جارہا ہے۔

 گیارہ  شعبان المعظم  فرزند ارجمند حضرت امام حسین (ع) شبیہ رسول خدا (ص) حضرت علی اکبرعلیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔

اس دن کو ایران میں یوم نوجوان کے طور پر بھی منایا جاتا ہے-  ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد حضرت امام حسین (ع) کے فرزند حضرت علی اکبر(ع) کی ولادت باسعادت کو یوم نوجوان کا نام دیا گیا ہے۔

اس روز نوجوانوں کے لئے مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور نوجوانوں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ اس دور کے نوجوان حضرت علی اکبر(ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین مبین اسلام اور معاشرے کے محروم اورغریب طبقے کی خدمت کر سکیں۔

اس پر مسرت موقع پر ایران کے سبھی مذہبی مقامات میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں محافل مقاصددہ کے مرکزی اجتماعات جاری ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان میں بھی اس موقع پر جگہ جگہ جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس