Apr ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • عالمی برادری سے آستانہ مذاکرات کی حمایت کی اپیل

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آستانہ مذاکرات کو شام میں منصفانہ بنیادوں پر قیام امن کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔

 ماسکو میں اپنے روسی اور ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ آستانہ مذاکرات ہی ایسا عمل ہے جس کی بنیاد پر اقوام متحدہ اور دیگر قوتوں کے تعاون سے شام میں منصفانہ بنیادوں پر امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
 انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کہ وہ شام کے بارے میں سوچی اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کرے کیوں کہ شام کے بحران کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو، تہران اور انقرہ شام کے حصے بخرے کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔
 ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے بھی اس موقع پر کہا کہ انقرہ، تہران اور ماسکو آستانہ مذاکرات کے تحت بحران شام کے حل کے لیے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ٹیگس