May ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ ایرانی قوم کی ڈپلومیسی توانائی کا مظہر، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایک بین الاقوامی معاہدے کی حیثیت سے، جو ایرانی قوم کی ڈپلومیسی توانائی کا مظہر بھی ہے، ایٹمی معاہدے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی ناممکن ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز ایران کے شمال مشرقی شہر نیشابور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھونس دھمکی اور زور زبردستی سے ایرانی قوم کو جھکنے پر مجبور کرنے کا خیال ایک غلط فہمی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران، سامراجی ملکوں کے دباؤ کی بنا پر نہیں بلکہ شریعت اسلام اور رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے نیز اپنے دینی و اخلاقی فریضے کی بنا پر ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہے اور اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی قوم، اپنی بنیاد پر ترقی کی راہ طے کر رہی ہے اور اس کا یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز سے صوبے خراسان رضوی کا دو روزہ دورہ شروع کیا ہے۔

ٹیگس