May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور سری لنکا کے درمیان تعاون کی کئی دستاویزات پر دستخط

سری لنکا کے صدر کے دورہ ایران کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہوں کی موجودگی میں تعاون کی کئی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیری سینا کی موجودگی میں دونوں ملکوں کی حکام کی جانب سے صحت، میڈیکل سائنس، میڈیسن، طبی آلات، لیبارٹری خدمات اور منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان فلمی صنعت اور علمی و ثقافتی تبادلے کی دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئے۔

ان دستاویزات پر دستخط کے بعد ایران اور سری لنکا کے صدور نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے صدر، اتوار کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا۔

ٹیگس