امریکی وزیر خارجہ پہلے تولیں پھر بولیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی اسلامی جمہوریہ ایران کا تسلیم شدہ اور قانونی حق ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یورینیم افزودہ کرنے کی ٹکنالوجی مکمل ایرانی ہے جبکہ یورینیم کی افزودگی کا حق تسلیم کیا جاچکا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بڑی تاخیر سے خارجہ تعلقات اور یورینیم کی افزودگی ایسی بحث کو چھیڑا جس کے بارے میں انہیں لازمی معلومات نہیں ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کو نصیحت کی کہ وہ یورینیم کی افزودگی کے حق کے بارے میں زبان کھولنے سے پہلے اس موضوع کا بغور مطالبہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کے خلاف فرسودہ اور بے بنیاد الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔