May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تردید کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کرنے کی تردید کی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے اردن میں ایران اور اسرائیل کے مابین ہونے والی ملاقات سے متعلق سعودی اور صیہونی ذرائع ابلاغ کی خبروں کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر  صیہونی حکومت کے ساتھ اردن میں بالواسطہ مذاکرات کرنے کی تردید کی اور کہا کہ اس قسم کے غلط پروپیگنڈوں اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے کا مقصد  بعض عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کی امنگوں سے خیانت اوررائے عامہ کو فریب دینا ہے۔

 بہرام قاسمی نے  کہا کہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس طرح کی من گھڑت خبروں کے اہداف سب کے لئے واضح ہیں.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا بعض عرب ممالک فلسطینی مظلوم عوام کے مقدس اہداف کے ساتھ سودا بازی کرنے اور صیہونیوں کے خلاف فلسطینی استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈوں کا مقصد سب پر واضح ہوچکا ہے.

ٹیگس