May ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • علی لاریجانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمنتخب

علی لاریجانی آج بدھ کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

علی لاریجانی آج بدھ کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے تیسرے سال کے لئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آج تیسرے پارلیمانی سال کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ موجودہ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی 279 ووٹوں میں سے 147 ووٹ لے کر تیسرے پارلیمانی سال کے لئے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے.

آج کی ووٹنگ میں علی لاریجانی کے مد مقابل امیدوار محمدرضا عارف نے123 ووٹ حاصل کئے۔

آج کی ووٹنگ میں 9 ووٹ مسترد ہوئے۔ایران میں اسپیکر کا انتخاب ہر سال کیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس