عالمی یوم القدس کی ریلیاں
Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے روز گھروں سے نکل کر احتجاج میں شامل ہونا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔
قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج جمعہ کے روز پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہےاور دنیا کے عوام اس وقت سڑکوں پر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں اس وقت قدس ریلیاں سڑکوں پر ہیں جن میں لاکھوں روزہ دار مسلمان شریک ہیں اور وہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ کے نعرے لگا کر اسرائیلی بربریت اور دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے حکم کے مطابق عالمی یوم القدس ہر سال مظلوموں کی حمایت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور دنیا کا ہر ذی شعور ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے۔