Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران میں چاند نظر آگیا کل عید الفطر ہوگی

رہبر انقلاب اسلامی اور ولی فقیہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے ایران میں چاند نظر آنے اورکل جمعہ کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروزجمعہ یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں صبح سات بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

سحرعالمی نیٹ ورک عیدالفطر کے اس مبارک موقع پر اپنے کرم فرماوں،سامعین اور ناظرین کی خدمت میں دلی تعزیت و تہنیت پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس