Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ بھاؤ نگر میڈیکل کمپلیکس میں آگ، بیس افراد کو زندہ نکالا گیا

ہندوستان کی ریاست گجرات کے علاقے بھاؤ نگر کے میڈیکل کمپلیکس میں آگ لگتے ہی افرا تفری مچ گئی ۔

سحرنیوز/ہندوستان بتایا گیا ہے کہ اس کمپلیکس میں کئی پرائیوٹ اسپتال، پتھالوجی لیب اور دیگر مراکز موجود ہیں۔

آگ پیتھالوجی لیب میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے کئی اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہمیں فالو کریں

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اس رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی دسیوں گاڑیاں اور پچاس سے زائد فائر فائٹرس آگ بجھانے اور لوگوں کو بچانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ایک فائر افسر نے بتایا ہے کہ کمپلیکس میں موجود اسپتالوں کی کھڑکیاں توڑ کر لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک بیس افراد کو زندہ نکالا جاچکا تھا۔

 

ٹیگس