Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • یورپ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایران کے ارکان پارلیمنٹ کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ممبران نے یورپ کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کے تعلق سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام ایک بیان جاری کیا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کے ایک سو ساٹھ ارکان نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس سلسلے میں یورپی حکومتوں کی نیک نیتی کا امتحان لے رہی ہے تاہم ماضی کے تجربات کے پیش نظر یورپی حکومتوں کے اقدامات سنجیدہ ہوں گے اس میں پوری طرح سے شک و شبہہ پایا جاتا ہے-

ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایرانی عوام کے حقوق کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کے مخمصے کا شکار نہ ہو اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مناسب اور جوابی کارروائی کے لئے وضع کئے گئے قانون پر پوری قوت کے ساتھ عمل کرے۔

  بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت موجودہ صورت حال کے پیش نظر آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی سطح کو بھی کم کرے- پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے قانون میں کہا گیا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدے کا کوئی بھی فریق، معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے-

ٹیگس