Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • یورپ، اقتصادی پیکیچ کی مد میں ایران سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق یورپ جو نیا اقتصادی پیکیچ ایران کو دینے والا ہے اس کی مد میں ہم سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کوئی نیا مطالبہ نہیں کررہا جبکہ اس کا اصل مطالبہ یہی ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین ایران کو نئے اقتصادی پیکیچ دینے والی ہے جبکہ ہماری توقع یورپ سے یہ ہے کہ ایرانی عوام کے مفادات کو یقینی بنائیں۔

ٹیگس