Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • داعش کے بارے میں ڈاکٹر کمال خرازی کا انتباہ

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ شام اور عراق سے شکست خوردہ داعشی دہشت گردوں کو دنیا کے دیگر علاقوں اور خاص طور سے افغانستان اور شمالی افریقہ منتقل کیا جارہا ہے۔

بیجنگ میں عالمی امن فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے عراقی ، شامی، ایرانی ، لبنانی اور دیگر تمام رضاکار قوتوں کی فداکاری کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ داعش کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی کا کہنا تھا کہ اگرچہ داعش کا شیرازہ بکھر چکا ہے لیکن ان کے نظریاتی اور پیداواری مکاتب اب بھی باقی ہیں۔ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے واضح کیا کہ کیونکہ امریکی اسٹریٹیجی میں چین، روس اور ایران جیسے ممالک ایک خطرہ سمجھتے جاتے ہیں، لہذا داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کا ٹھوس مقابلہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی نے سعودی عرب کی جانب سے پھیلائی جانے والی وہابیت کو انتہا پسندی کی نظریاتی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بارہا دہشت گرد گروہوں کے قیام اور مغربی ایشیا میں داعش کے حملوں میں اپنے ملک کے کردار کا اعتراف کرچکے ہیں۔

 

ٹیگس