Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ اور سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور سنگاپور کے وزیراعظم نے آسیان تنظیم کے 51ویں اجلاس کے موقع پر علاقائی اور عالمی مسائل سمیت جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اس وقت آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لئے سنگاپور میں  ہیں،  سنگاپور کے وزیراعظم لونگ ہسین لی سے ملاقات کی۔.فریقین نے اس موقع پر ایران - سنگاپور کے مابین تعلقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

سنگاپور کی جانب سے آسیان تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے بعد ایران اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔

ٹیگس