ایران کے وزیر خارجہ کی سنگاپور کی صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقاتیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آسیان تنظیم کے 51ویں اجلاس کے موقع پر سنگاپور کی صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اور دوجانبہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنگاپور کی صدر حلیمه یعقوب اور ہم منصب وویان بالا کرشنن کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، آسیان تنظیم، علاقائی صورتحال، جوہری معاہدے اور مختلف عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آسیان تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سنگاپوری وزیر خارجہ نے اس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی نشست کی صدارت سنبھالی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی تنظیم جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کی ایسوسی ایشن (ASEAN) کے ہم آہنگی اور تعاون معاہدے میں باضابطہ شامل ہو گیا ہے ۔
محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز آسیان کے ہم آہنگی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔