ایران پاکستان روابط کے استحکام پر زور
صدرایران نے تمام شعبوں میں تہران اسلام آباد روابط کے، پہلے سے زیادہ استحکام پر زور دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلیفون کرکے انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے دور میں دونوں ملک ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئیں گے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ اجلاس اکتوبر میں تہران میں منعقد ہوگا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں عمران خان نے بھی کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ روابط کو کافی اہمیت دیتے ہیں اور ان کے دور حکومت میں تہران اسلام آباد روابط پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے۔
عمران خان نے اس گفتگو میں وعدہ کیا کہ وہ ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے تہران اجلاس میں شرکت کریں گے۔