Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • روسی شخص کے دعوے کی حیثیت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس شخصیت رجب صفراف کی بحیرہ خزر کے بارے میں دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل بی بی سی کی جانب سے غلط پروپیگنڈہ کرنے اور روس کی ایک شخصیت رجب صفراف کی جانب سے یہ غلط بیانی کہ 1996 میں ایران بحیرہ خزر کے 50 فیصد حق سے دستبردار ہوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کبھی بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے روسی وفد میں شامل نہیں تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا تسنیم خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ اس طرح کا پروپیگنڈہ اور وہ بھی اس قسم کی صورتحال میں خاص سیاسی مقاصد کے تحت ہیں جو خاص مراکز اور عناصر کی جانب سے طے شدہ منصوبے کے تحت کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی شخص رجب صفراف نے یہ دعوی قزاقستان میں کیسپین سی کے سربراہی اجلاس کے موقع پرکیا۔

ٹیگس