Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کو شکست دینے کی آرزو دشمن اپنی قبر میں لے جائیں گے۔ صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دشمن ایران کو شکست نہیں دے سکتے اور دشمن ایران کو شکست دینے کی آرزو قبر میں اپنے ساتھ لے جائیں گے۔

بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اور حکام باہمی تعاون کے ذریعے دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی عظیم اور سربلند قوم کو غیرقانونی اور بے رحمانہ دباؤ کے ذریعے شکست نہیں دے سکتے۔صدر ایران نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تہران کے خلاف اقدامات انجام دے کر مذاکرات کے لئے لازمی شرائط کو نابود کردیا ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج اس خطے میں اور خاص طور سے عراق ، شام ، لبنان اور حتی شمالی افریقہ میں امن و سلامتی کی صورتحال میں کافی حدتک بہتری آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یمن میں امن و امان قائم ہوگا کیونکہ جارح قوتوں کو سبق مل گیا ہوگا کہ جنگ اور جارحیت صحیح راستہ نہیں بلکہ مصالحت اور مذاکرات  سے ہی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتاہے  -صدر حسن روحانی نے  کیسپیئن سی کے حوالے سے طے پانے والے سمجھوتے کو اہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے کے نتیجے میں امریکہ اور حتی نیٹو کی وہ سازش ناکام ہوگئی ہے جو وہ اس سمندری علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی غرض سے انجام دے رہے تھے۔

ٹیگس