ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
Aug ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان جائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی اور پاکسانی حکومت کے مطابق، محمد جواد ظریف اپنے دو روزہ دورہ پاکستان میں نئی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر اہم مذاکرات کریں گے۔
اس دورے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اعلی پاکستانی قیادت بالخصوص وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ اس دورے میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پارلیمنٹ، آرمی چیف اور وزیر خزانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔