ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
ایرانی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اور جوہری معاہدے پر بات چیت کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے فرانسیسی ہم منصب جان ایو لودریان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی مسائل سمیت جوہری معاہدہ اور اس سے متعلقہ ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر نے ایران جوہری معاہدے اور حالیہ پابندیوں کے حوالے سے یورپ کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ یورپی وعدوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہوگا اور ہمیں محتاط ہو کر آگے بڑھنا چاہئے.
صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکرون کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے لہذا دیگر فریقین سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ امریکی علیحدگی کے بعد وہ اس معاہدے کو بچانے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں.