ایران میں عشرہ محرم کا آغاز
ایران میں منگل سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظرآ گیا ہے اور آج بروز منگل یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام چودہ سو چالیس ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے پاکستان اور ہندوستان میں بارہ ستمبر بروز بدھ کو اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشورا جمعہ اکّیس ستمبر کو ہو گا۔
ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا یا حسین یا اباالفضل کے نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پچم لہرا دیا گیا۔ آپ علیہ السلام کی ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔ حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔