ایران دشمنوں کے سامنے ہرگز نہیں جھک سکتا، بریگیڈیر جنرل حسین سلامی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی بھی طاقت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے چالیس برسوں کے دوران ایران کی عظیم قوم نے مختلف میدانوں میں دشمنوں کو شکست دی ہے اور اپنی آزادی کا مکمل تحفظ کیا ہے۔
انھوں نے امریکہ کے جارحانہ رویے کی طرف اشارہ کیا تاہم کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کا امکان نہیں پایا جاتا اس لئے کہ امریکہ کے لئے جنگ سے متعلق سیاسی حالات سازگار نہیں ہیں اور اب کوئی بھی ملک امریکہ کا اتحادی نہیں رہا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے عراقی کردستان میں ایران کے دشمنوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایران کے حالیہ میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جہاں بھی ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ایران کا ان کو ایسا سخت اور منھ توڑ جواب ملے گا کہ دشمن پشیمانی کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔