Sep ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا دورہ نیویارک

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اتوار کو نیویارک کے دورے پر روانہ ہوں گے اور بدھ کے روز واپس وطن آجائیں گے۔

صدارتی دفتر کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے سربراہ پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 83 ویں نشست میں شرکت کے لیے اتوار کے روز نیویارک کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اس اجلاس میں تقریر کرنے کے علاوہ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر ایران کے مواقف کی وضاحت کریں گے۔

اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں، نیویارک میں موجودہ میڈیا کے سینیئر صحافیوں اور امریکہ کی اسلامی کمیونٹی کے بعض رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ٹیگس