Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • محترمہ بےنظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی سیاسی میراث میں جذبۂ حب الوطنی نمایاں ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک و قوم کے لیے محترمہ بےنظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی سیاسی میراث میں جذبۂ حب الوطنی نمایاں ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ان کی سیاسی میراث میں جذبۂ حب الوطنی نمایاں ہے۔

فائل فوٹو

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے خواتین کے کردار اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قابل قدر اقدامات کیے، بےنظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔

 ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

ٹیگس