Sep ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • اہواز حملے کے خلاف یوم سوگ

ایران کے صوبے خوزستان کے مرکزی شہر اہواز کے گورنر غلام رضا شریعتی اور اس صوبے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت‌الله سید محمدعلی موسوی جزایری نے ایک بیان میں اہواز دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیر 24 ستمبر کے روز عام سوگ کا اعلان کیا۔

 اہواز کے گورنر غلام رضا شریعتی اور اس صوبے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت‌الله سید محمدعلی موسوی جزایری نے اپنے بیان میں اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے کل اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی سطح پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس