ہمارا دفاع مقدس تھا! ۔ پوسٹر
Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
۲۲ ستمبر ۱۹۸۰ کو مغربی ممالک کی پشت پناہی کے ساتھ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کی جو آٹھ سال تک جاری رہی۔اس مسلط کردہ جنگ کے مقابلے کے لئے ایرانی افواج کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اپنے اسلامی نظام، مملکت اور وطن کی راہ میں بے شمار قربانیاں دیں اور آخرکار کامیابی و سربلندی سے ہمکنار ہوئے۔عراق کی جانب سے چھیڑی گئی اس جنگ کو ایران میں ’’مسلط کردہ جنگ‘‘ یا ’’دفاع مقدس‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔