اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران کےقریب ایٹمی مواد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم 1992 سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے گذشتہ الزامات کے بارے میں بھی بین الاقوامی جوہری ادارے " آئی اے ای اے " نے تحقیقات انجام دیں جس کے بعد معلوم ہوا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے پہلے دعوے بھی جھوٹ پر مبنی تھے اور اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں بھی دعوی جھوٹا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ نیتن یاہو جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور ان کے الزامات بے بنیاد ، بے معنی اورمن گھڑت ہیں۔