جاپان کا ایران مخالف امریکی پابندیوں پر اظہار تشویش
جاپانی وزیر خزانہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے متعلق جاپان کی تشویش سے آگاہ کیا
جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق، 'تارو آسو' اور ان کے امریکی ہم منصب 'سٹیون منچن' کے درمیان ملاقات انڈونیشیا میں منعقدہ جی 20 تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی.اس موقع پرجاپانی وزیر خزانہ نے اپنے امریکی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ جاپانی کمپنیوں کو ایران مخالف امریکی پابندیوں سے نقصان نہیں پہنچےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ، جاپان کے تحفظات کو سنجیدگی سے دیکھے گا۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، جاپان، امریکہ سے اپنی کمپنیوں کو چھوٹ دلوانے کا مطالبہ کر رہا ہے جس کے تحت ایرانی تیل کی خریداری کرنے والی جاپانی کمپنیاں امریکی پابندیوں سے محفوظ رہیں گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔